بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

نوازالدین دبنگ خان کے بھائی کی فلم میں جلوہ گرہوں گے

datetime 9  فروری‬‮  2016 |

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ میں اپنی جاندار اداکاری کے حوالے سے شہرت رکھنے والے نوازالدین صدیقی دبنگ سپراسٹار سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی فلم میں مرکزی کردارادا کریں گے۔بالی ووڈ اداکارنواز الدین صدیقی نے اپنی جاندار اداکاری اور انتھک محنت کے بعد فلم نگری میں مقام بنایا اور ان کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جب کہ انہوں نے انڈسٹری کے تینوں حکمران خانز سمیت امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں یہی نہیں انہوں نے فلموں میں مرکزی کردار ادا کرکے شائقین سے داد پائی ہے تاہم اب ایک بار پھر وہ دبنگ خان کے بھائی پروڈیوسرسہیل خان کی فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار سہیل خان کی جانب سے نوازالدین صدیقی کو فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جس پر انہوں نے فلم کا اسکرپٹ پڑھنے کے بعد کام کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے جب کہ فلم میں ان کے مدمقابل اداکارہ ، دیگر کاسٹ اور شوٹنگ کے حوالے سے حتمی اعلان آئندہ چند روز میں ہوگا۔واضح رہے کہ اداکار نوازالدین صدیقی اپنی نئی آنے والی فلم”ٹی ای تھری این“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ امیتابھ بچن اور ودیابالن مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…