پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک کوایٹمی پروگرام کی طرح تحفظ دیں گے،احسن اقبال

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مغربی روٹ سی پیک کاحصہ ہے، اس کے خلاف پروپیگنڈا سازش ہے، ایٹمی پروگرام کی طرح اس کی حفاطت کریں گے، بغیر تحقیق کے حقائق توڑ مڑور کر پیش کرناقومی جرم ہے، میڈیا تنازعات کی حوصلہ شکنی کرے۔یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیاد ت قومی سطح کے منصوبوں پر اتفاق رائے پیدا کر سکتی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے حقائق کو توڑ مروڑ کرپیش کیا جا رہا ہے، مغربی روٹ پر چین کے ساتھ بات چیت نہ کرنے کے حوالے سے باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، عمران خان دھرنے کی سیاست کو ترک کر دیں، اب۔گھیراو¿ جلاو¿ کی سیاست نہیں بلکہ محنت کی سیاست چلے گیچند سیاسی عناصر پی آئی اے ملازمین کو گمراہ کر رہے ہیں، جن لوگوں کے مفت کے ٹکٹ اورچوری ختم ہو رہی ہے وہ نجکاری کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ملکی معیشت کے لیے ا?ب حیات ہے، صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر اس منصوبے کو مکمل نہیں کیاجا سکتا، یہ قومی منصوبہ ہے، بدخواہ اس کے خلاف سازش کر رہے ہیں اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرکے بدگمانی پیدا کی جا رہی ہے۔اقتصادی راہداری کی حفاظت ایٹمی پروگرام کی طرح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی روٹ پر چین کے ساتھ بات چیت نہ کرنے کے حوالے سے باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ہم نے تو اس کا نقشہ بھی پیش کیا تھا، لوگوں نے اسے بھی متنازع بنا دیا ہے، سی پیک کے ذریعے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے ملایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم پی آئی اے کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، موجودہ حکومت نے پی آئی اے کے بیڑے کو 38تک پہنچا دیا ہے جو 2013میں 18قریب تھا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…