پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

فلم ”راستہ“ میں منفی کردار نبھانے پر خوش ہوں، ایشا نور

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) فلم ”راستہ“ میں منفی کردار کر رہی ہوں، خوش قسمت ہوں کہ اس اہم رول کے لیے میرا انتخاب کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ ایشا نور نے ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلم بھی کرنا چاہتی تھی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جن فلموں کے لیے آڈیشن دیے اور منتخب بھی ہوئی مگر ان کے بجائے ساحر لودھی کی فلم ”راستہ“ مل گئی۔انھوں نے بتایا کہ ساحر لودھی کے مارننگ شو میں گئی جہاں انھوں نے مجھے اس فلم کے لیے فائنل کرلیا۔ یہ میرے لیے کسی سرپرائز سے کم نہیں تھا، چند روز قبل اداکار شمعون عباسی، اعجاز اسلم سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ اپنا کام مکمل کروا دیا ہے۔ایشا نور نے کہا کہ فلم اور ٹی وی میں کوئی زیادہ فرق محسوس نہیں ہوا ، اس کی وجہ شاید ساتھی فنکار اور تکنیکی ٹیم کا تعلق ٹی وی انڈسٹری سے ہے۔ٹی وی کی طرح فلموں میں بھی موضوعات کو ہی اہمیت دی جارہی ہے اسی لیے ہماری فلموں کو باکس آفس پر سراہا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک کردار اہم ہوتا ہے کہ اس میں میرے کرنے کے لیے کتنا مارجن ہے، اسی لیے مجھے جب منفی کردار کرنے کے لیے کہا گیا تو خوشی سے کرنے کو تیار ہوگئی۔ ایک میگا ڈرامہ سیریل جس میں آئزہ خان اورعمران عباس مرکزی رول کرر ہے ہیں اس میں بھی نیگیٹو رول کر رہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ”راستہ“ کی شوٹنگز تیزی کے ساتھ کی جارہی ہیں اور ماہ رواں کے تیسرے ہفتے میں کیمرہ کلوز ہوجائے گا۔ ایشا نور نے کہا کہ یہ میری لک ہے کیرئیر کا آغاز ایک بہترین ٹیم اور فلم کے ذریعے کر رہی ہوں جس میں میری پرفارمنس کو پسند کیا جائے گا



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…