منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی کا جوڑا منتخب کر لیا

datetime 6  فروری‬‮  2016 |

ممبئی( نیوز ڈیسک)بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا آج کل بولی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے ساتھ مغرب میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں۔اداکارہ آجکل اپنی پہلی امریکی ٹیلی ویڑن سیریز کوانٹکو کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے امریکہ کے دورے پر ہیں۔سابق حسینہ عالم کو حال ہی میں کوانٹکو میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر پیپلز چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل اداکارہ کی جانب سے انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا اقرار کیا گیا تھا کہ وہ کسی کی محبت میں گرفتار ہیں تاہم انھوں نے اپنے ساتھی کانام ظاہر کرنے سے معذوری کا اظہار کیا تھا۔حال ہی میں اداکارہ نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے شادی اور شادی کے جوڑے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اتنی مرتبہ فلموں میں دلہن بن چکی ہیں کہ حقیقت میں دلہن بننا انکے لئے ہر گز آسان نہ ہو گا۔اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کے دن روایتی لباس کی بجائے ٹریک پینٹ اور ٹی شرٹ پہننا زیادہ پسند کریں گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…