روم(نیوز ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ جان کیری کو اطالوی خاتون صحافی نے داعش سے متعلق تلخ سوال پوچھ کر شرمسار کردیا، جان کیری نے سوال کا جواب نہ دیا، کانفرنس ہال میں موجود پولیس نے خاتون صحافی کو باہر نکال دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری اپنے اطالوی ہم منصب پالو جنیٹلونی کے ہمراہ روم میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کررہے تھے۔ اس دوران ایک مقامی خاتون صحافی نے جان کیری کو ایک سوال لکھ کر بھیجا جس میں اس نے لکھا ”آپ تو خود داعش کے بانی ہیں“۔ جان کیری نے صحافیہ کو ایک طائرانہ نگاہ سے دیکھا مگر اس کے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ اس واقعے پر وہاں پر موجود سکیورٹی حکام نے خاتون صحافی کو وہاں سے باہر نکال دیا تاکہ وہ اپنے سوال کا اعادہ نہ کر سکے۔ خیال رہے کچھ عرصہ پیشتر سابق امریکی صدر جارج بش کے بھائی جیب بش سے ایک خاتون نے بھرے مجمع میں مخاطب ہو کرکہا تھا ”جناب، داعش آپ کے بھائی صاحب نے بنائی تھی“۔
”آپ تو خود داعش کے بانی ہیں“ جان کیری سے سوال، پولیس نے اطالوی خاتون صحافی کو باہر نکال دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































