بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

صبا قمر کو سیریل ”بے شرم“ کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا گیا

datetime 4  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) اداکارہ صبا قمر کو ڈائریکٹر فاروق رند کی ڈرامہ سیریل ”بے شرم“ کے مرکزی کردار میں کاسٹ کیاگیا جس کی ریکارڈنگ ان دنوں کراچی میں جاری ہے۔ ڈرامہ بے شرم“ ایک ٹاپ ماڈل کی کہانی ہے جس کا تعلق اگرچہ بہت اچھی فیملی سے ہے لیکن اسے اس مقام تک پہنچنے میں بہت ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب ملک اور بیرون ملک اس کے نام کاڈنکا بجنے لگتا ہے۔ سکستھ سگما کی اس سیریل کی کاسٹ میں عتیقہ اوڈھو، ریحان شیخ اور زاہد احمد سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔ صبا قمر نے میڈیا کو بتایا کہ ”بے شرم“ کی کہانی بہت زبردست ہے جبکہ میرا کردار بھی بہت اچھا ہے اور اس کا کردار میں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ میں ڈرامہ سیریل ”میں ستارہ“ میں کام کررہی ہوں جس کی ریکارڈنگ تقریباً مکمل ہوچکی اور صرف تین دن کا کام باقی ہے۔ صبا قمر نے بتایا کہ میں ڈائریکٹر وجاہت روف کی فلم ”لاہور سے کہیں اور“ میں بھی کام کررہی ہوں جس کی شوٹنگ کا آغاز مارچ میں ہوگا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…