ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہ رخ خان نے منفی مواد کے باعث ٹوئٹرسے کنارہ کشی اختیارکرلی

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ خان جو پہلے ہی اس بات کا اعلان کر چکے تھے کہ کسی بھی متنازع موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار نہیں کریں گے کیونکہ ان کی باتوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کرلیاجاتا ہے لیکن اب اداکار نے منفی اور غلط مواد کے باعث سماجی رابطے کی ویب سئٹ ٹوئٹر سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جو کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلموں،اہل خانہ، دوست احباب خواہ خود سے جڑی ہر چیز کے بارے میں اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے باخبر رکھتے تھے بلکہ یہ ان کی روزمرہ مصروفیات کا حصہ تھا لیکن اب اداکار نے ٹوئٹر پر منفی اورغلط مواد ہونے کے باعث ٹوئٹر استعمال کرنا چھوڑدیا ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ وہ کچھ لوگوں کی غلط اور منفی باتوں کے باعث سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رہے ہیں، وہ نہیں چاہتے ہیں کہ جب بھی وہ سوشل میڈیا پر جائیں تو انہیں منفی باتیں ہی پڑھنے کو ملیں کیونکہ کچھ احمق لوگ سوشل میڈیا پر فضول باتیں کرنے کے لیے ہی آتے ہیں جب کہ اداکار نے اپنے مداحوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی بھی فنکارکو برا بھلا نہ کہیں بلکہ جو کہنا ہو سامنے جاکرکہیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے کنگ خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر1 کروڑ 70 لاکھ سے زئد فالوورز ہیں



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…