نیویارک (نیوز ڈیسک) زمانہ جاہلیت میں اپنے آپ کو خدا کہنے والے فرعون خوبصورت اور نوجوان نظر آنے کیلئے مختلف قسم کی خوراک کا استعمال کرتے تھے ۔ اسی قسم کا مشروب آج کل مغرب میں خواتین ماڈلز استعمال کررہی ہیں اور ماہرین غزائیات بھی اسے جسم کی نشونما اور ہڈیوں کو طاقتور بنانے کیلئے بہترین غذا قرار دے رہے ہیں ۔ برطانیہ میں شہرت رکھنے والی مشہور سلیبرٹی شیف جیسمین اینڈ ملیسا کی طرف سے ایسا مشروب متعارف کروایا گیا ہے جس کی تیاری میں ہڈیوں کا استعمال کیاجاتاہے ۔ برطانیہ میں مقبول ہوتے اس مشروب میں جانوروں کی ہڈیوں کو چوبیس گھنٹے تک دیگر مصالحہ جات کیساتھ پکایاجاتاہے ۔ اس مشروب میں پروٹین اور کیلشیم بکثرت پائے جاتے ہیں جبکہ استعمال سے جوڑوں کے درد اور دیگر مختلف قسم کی بیماریوں سے بچا جاسکتاہے ۔ جانوروں کی ہڈیوں سے تیار ہونیوالا یہ مشروب نہ صرف موٹاپے سے نجات دلاتا ہے بلکہ خواتین کے ناخن ، بال اور چہرے کی رنگت بھی چمکدار ہوجاتی ہے ۔ زمانہ جاہلیت میں فرعون اور شاہی خاندان کے مردو خواتین اس قسم کے مشروبات کااستعمال ہمیشہ جوان نظر آنے کیلئے کرتے تھے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں