کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور رمیز راجہ نے کہاہے کہ آج پاکستانی ٹیم کی قسمت اچھی نہیں تھی تاہم ٹیم کو داد دینی چاہیے کیونکہ آج ہم لڑ کر ہارے ہیں،پاکستان اگر مکمل اوورز کھیلتا تو ہدف تقریباً 320کے قریب ہونا تھا جو اچھا ہدف تھا۔کرکٹ کے راجہ رمیزراجہ نے کہاکہ بارش کے باعث پچ گیلی ہو گئی جس کی وجہ سے گیندپھنس رہا تھا لیکن آج اظہر علی نے اچھی باؤلنگ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عرفان کی فٹنس پر سوال اٹھتاہے کہ آج ان کا سپیل 130سے اوپر نہیں گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیوزی کا سخت مقابلہ کیا ، اس لیے داد دینی چاہیے ،اچھی بات یہ ہے کہ کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا جب ٹیم لڑ کر ہارتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اگر مکمل اوورز کھیلتا تو ہدف تقریبا 320کے قریب ہونا تھا جو کہ اچھا ہدف تھا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔
آج پاکستان ٹیم کی قسمت اچھی نہیں تھی :رمیزراجہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع



















































