لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے مناواں میں اورنج لائن ٹرین منصوبیکی ٹیم پر شہریوں نے ہلہ بول دیا ،عملہ کرینیں اور گاڑیاں لے کر بھاگ نکلا۔لاہور میں جی ٹی روڈ پرڈیرہ گوجراں کے قریب اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے ڈپو بنایا جا رہا تھا کہ قریبی گاؤ ں کوٹلی گھاسی کے رہائشی پہنچ گئے ، مظاہرین نے ڈپو کے لیے جگہ کی مناسب قیمت نہ دئیے جانے پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے میٹرو اورنج کی ٹیم پر ہلہ بول دیا۔مظاہرین کو دیکھ کرمیٹرو ٹرین پر کام کرنے والا عملہ گھبرا گیا اور کرینیں اور گاڑیاں لیکر فرار ہو گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت زمین کی ایک تہائی قیمت ادا کر رہی ہے اور زبردستی زمین حاصل کرنا چاہتی ہے