اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستانی سبزی مارکیٹوں میں آلوکی قیمت 5یا7روپے فی کلوہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایک صحافی کے سوال کاجواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے ہنستے ہوئے کہاکہ آلو کی قیمت 5یا7روپے فی کلوہوگی جبکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں آلوکی قیمت 25سے 30فی کلوہے ۔شہریوں نے کہاہے کہ وہ وہ ریڑھی والاڈھونڈرہے ہیں جوآلو5روپے یا7روپے فی کلوبیچ رہاہے تاہم ابھی وزیراعظم نوازشریف نے یہ واضح نہیں کی کہ ایک آلوکی قیمت 5روپے ہے یا5یا7روپے فی کلوہے ۔اس کے بارے میں وزیراعظم خود وضاحت کرسکتے ہیں جبکہ شہری یہ قیمت سن کرحیران ہیں ۔اب عوام اس کووزیراعظم نوازشریف کی اس بات کوخوشخبری سمجھیں کہ کیامعلوم مستقبل میں آلوکی قیمت وہی ہوجائے جوکہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں ۔