مدینہ منورہ (نیوز ڈیسک) سعودی فرمانروا نے فضول خرچی روکنے کے قابل تحسین اقدامات کا آغاز کرا دیا ہے اس سلسلے میں مکہ اور جدہ کو مدینہ سے ملانے والی سگنل فری موٹروے(ہائی وے تین تین رویہ) پر بجلی کی جدید ترین سہولت فراہم کرنے کا آغاز کرا دیاہے۔ تیل کی دولت اور تیل سے بننے والی بجلی کی دولت سے مالا مال ملک سعود ی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور میں شمسی توانائی (SOLAR ENERGY) سے روشن ہونے والے پانچ پانچ ہائی پاور ایل ای ڈی لائسنس والے کھمبے لگنا شروع ہوگئے ہیں۔جنگ رپورٹر حنیف خالد کے مطابق مدینہ سے مکہ تک 410 کلومیٹر شاہراہ کے درمیان میں بے حد بلند پول نصب کرنے اور ان کو شمسی توانائی سے رات کو روشن کرنے کا کام چین کی کمپنی ایک اطلاع کے مطابق کر رہی ہے۔ یہی کمپنی مدینہ جدہ شاہراہ جو کہ چار سو کلومیٹر سے زیادہ ہے کو بھی شمسی توانائی (SOLAR PANELS) کے ذریعے رات کو منور کرنے کا پروجیکٹ بنا رہی ہے