لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے فی لٹر کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پٹرول، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے کمی کردی جائے گی اورکراچی میں مکمل امن تک رینجرز تعینات رہے گی۔لاہور میں سابق ایم پی اے محسن لطیف کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے کے بعد وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیںاور آپریشن کی وجہ سے دہشتگردی میں واضح کمی ہوئی جبکہ کراچی میں بھی امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ مکمل امن کے قیام تک کراچی میں رینجرز تعینات رہے گی۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے پاکستان نے خود قدم اٹھایا۔ بھارت کے ساتھ معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں ،پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے اثرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں افراط زر 2 فیصد تک نیچے آگئی ہے آج زر مبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر ہوگئے ہیں