اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے عزیر بلوچ کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ آج بھی اسے بھائی مانتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ذوالفقار مر زا کا کہناتھا کہ امن کمیٹی انہوں نے نہیں بنائی بلکہ امن کمیٹی ورثے میں ملی ہے ،عزیر بلوچ کو آج بھی بھائی مانتاہوں۔ان کا کہناتھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کراچی میں ایمانداری سے کام کر رہے ہیں لیکن انہیں ڈیوٹی ادا کرنے سے روکا جارہاہے۔