اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے 6 ماہ کے دوران 22 ملکوں کا دورہ کیا وہ جون 2015 ءمیں تاجکستان گئے تاجکستان سے پھرناروے پہنچے، ناروے سے روس اور پھر وہاں سے سعودی عرب گئے۔ اسی طرح وزیراعظم کے 6 ماہ میں 23 غیر ملکی دورے، اگلے دورے کی تیاریاں بھی شروع کر دیں اسی ماہ ایک دن کیلئے افغانستان کے دارلحکومت کابل پہنچے۔ ستمبر میں اقوام متحدہ میں خطاب کرنے امریکا پہنچے واپسی پر لندن جا پہنچے بعد ازاں وزیراعظم نے بیلا روس سمیت مختلف ملکوں کے دورے کئے ترکمانستان کے بعد جرمنی کے مہمان بنے اور واپسی پر لندن میں قیام کیا۔