نیویارک (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف خطے میں ہم آہنگی کیلئے کوشاں ہیں ¾نظام کی خرابی کی وجہ سے داعش جیسے غیر ریاستی عناصر کو پھیلنے کا موقع ملا۔سلامتی کونسل میں مباحثے کے دوران خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ضروری ہیں خطے کے ممالک میں کشیدگی کے نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں مغربی ایشیا میں افراتفری ختم کرکے خطے کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ پاکستان مشرق وسطیٰ میں علاقائی دشمنی کا خاتمہ چاہتا ہے ¾ اسلامی تعاون تنظیم خطے کے ممالک میں امن کیلئے کردار ادا کرسکتی ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف خطے میں امن چاہتے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مصالحتی کوششیں کیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا میں افراتفری ختم کرکے ہی خطے کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے ، اسلامی تعاون تنظیم خطے میں تنازعات کے خاتمے اور پائیدار امن کے کوشاں ہے،واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاکستان اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔