راولپنڈی(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حیدر آباد گیریژن اور سندھ رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا اور فوجی افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی۔ جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا پاک فوج قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔ قوم نے جب بھی پکارا پاک فوج لبیک کہے گی۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھاکہ مادر وطن کا تحفظ ہو یا قدرتی آفات پاک فوج ہر جگہ پیش پیش ہو گی۔