باجوڑایجنسی(نیو زڈیسک ) افغان صوبہ کنڑ سے عسکریت پسندوں کی جانب سے پاکستانی علاقے پر راکٹ فائر، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق افغان صوبہ کنڑ سے عسکریت پسندوں نے باجوڑایجنسی کے تحصیل ناوگئی علاقہ ہاشم چہارمنگ پر راکٹ فائر کیا جو مقامی آبادی پر گرا ۔ تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ راکٹ حملے پر مقامی آبادی میں شدید اشتعال پایاگیا ۔ واضح رہے کہ افغان صوبہ کنڑ سے عسکریت پسند وں کی جانب سے آئے روز راکٹ اور مارٹر گولے فائر کئے جاتے ہیں جس پر قبائلی عوام میں شدید اشتعال پایاجاتاہے ۔