اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پٹھان کوٹ واقعہ پر پاکستان نے بھارت سے مزیدمعلومات مانگنے کا فیصلہ کرلیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک بھارت نے صرف 5 فون کالز کا ریکارڈ فراہم کیا ہے پٹھان کوٹ ایئر بیس حملہ کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے ایک اجلاس میں بھارت کی طرف سے فراہم کردہ شواہد کا جائزہ لیاگیا اور انہیں ناکافی قرار دے دیا گیا۔ جے آئی ٹی کا دوسرااجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں مطلوبہ معلومات کا تعین کیا جائے گا اوربھارت کو تحریری شکل میں مطلوبہ معلومات سے متعلق مراسلہ ارسال کیا جائے گا