نیپئر(نیوزڈیسک)محمدعامر کیلئے ایک کے بعد ایک تنازعہ،ڈالرز کی پیشکش کے بعد پیسہ پیسہ کے معنی خیز ساﺅنڈ ایفیکٹ کا بھی ڈراپ سین،تماشائی کے محمد عامر کو ڈالر دکھانے کے بعد ایک اور تنازع ، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں عامر کے اسپیل کے دوران ’ کیش کاﺅنٹر ‘کا معنی خیزساﺅنڈ ایفیکٹ چلادیا گیا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے پاکستان سے معافی مانگ لی۔تماشائی کی طرف سے ڈالرز لہرائے جانے کے بعد فاسٹ بولرمحمد عامر سے متعلق ایک اور تنازع کھڑا ہوگیا۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں عامر کے اسپیل کے دوران اسٹیڈیم میں ’کیش کاﺅنٹر ‘کا معنی خیز ساﺅنڈ ایفیکٹ چلادیا گیا۔کیش کاﺅنٹر کا ساﺅنڈ ایفیکٹ نیوزی لینڈ کے مشہور براڈ کاسٹر مائیک میکلوڈ نے چلایا۔معنی خیز ساﺅنڈ ایفیکٹ چلائے جانے پر نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے پاکستان سے معافی مانگ لی۔ ڈیوڈ وائٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’کیش کاﺅنٹر‘ کا ساﺅنڈ ایفیکٹ چلانا انتہائی نامناسب تھا، مائیک میکلوڈ کو تنبیہ کردی ہے، پاکستان ٹیم انتظامیہ کو یقین دلایا ہے کہ ایسا واقعہ آئندہ نہیں ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم سٹیڈیم پہنچ گئی ہے اورنیوزی لینڈ میں موجود ٹیم انتظامیہ نے آج کے میچ میں بھی محمد عامر کے ساتھ کسی بھی قسم کے واقعے کے پیش نظر تمام کھلاڑیوں خصوصاً محمد عامر کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی قسم کی صورتحال میں خود کو نارمل رکھیں اور تیار رہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں