اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستان دہشت گردی پر قابو پانے میں کامیاب ہو چکا ہے‘صدر مملکت

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی پر قابو پانے میں کامیاب ہو چکا ہے اب ہم ان اسباب کا جائزہ لیں جن کی وجہ سے ملک انتہاپسندی اور شدت پسندی کے رجحانات کا شکار ہوا تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حالات سے بچنے کے لیے تدابیر اختیار کی جا سکیں۔صدر مملکت نے یہ بات پاکستان آرمی کے بیچلر آف ملٹری آرٹ اینڈ سائنس اور نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلکٹ اسٹڈیز کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرایک سو چھبیس اور ایک سو ستائسویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹس کو بھی ڈگریاں اور اعزازات دئیے گئے۔اس موقع پر پرنسپل نیپکونز ڈاکٹر شاہد احمد حشمت اورنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیفٹنٹ جنرل انجینئر محمد اصغر نے بھی خطاب کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ دور میں دفاعی سائنس پیچیدہ شکل اختیار کر چکی ہے اب سیاسی، سفارتی، اقتصادی حتی کہ مواصلات جیسے امور بھی دفاعی امور سے منسلک ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران جنم لینے والی انتہا پسندی اور دہشت گردی نے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ اس پس منظر میں یہ ناگزیر ہوگیا ہے کہ مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کی تربیت جدید تقاضوں کے مطابق کی جائے تاکہ وہ مسلسل بدلتے ہوئے حالات کے تقاضوں پر پورا اتر سکیں۔صدر مملکت نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ پاکستانی قوم نے اپنے عزم سے دنیا پر واضح کیا ہے کہ وہ اور مسلح افواج اندرونی اور بیرونی ہر طرح کے حالات میں مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں پر واضح کرتے ہیں کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں پاکستانی قوم اور مسلح افواج آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔صدر مملکت نے ہدایت کی ملٹری آرٹ اینڈ سائنس کے کورس پر مسلسل غور و فکر جاری رکھا جائے تاکہ یہ کورس مستقبل کے تقاضوں ہر پورا اتر سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں ماضی میں وسائل کو ضائع کیا گیا جس سے پاکستان اقتصادی مسائل سے دوچار ہوگیا، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے بروقت منصوبے شروع نہیں کیے گئے، کرپشن اور بدعنوانی سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا۔ اس صورت حال سے نکلنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا جائے، اس سلسلے میں پاکستان کی نئی نسل اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔انھوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے سالانہ جائزے کے مطابق ملک میں بدعنوانی میں کمی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ بہتری کا یہ سفر جاری رہنا چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی راہداری کامنصوبہ قومی معیشت کے لیے ناگزیر ہے، قوم اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہونے دے۔صدر مملکت نے اقتصادی راہداری کے روٹ میں تبدیلی کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…