اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

شریف برادران کیخلاف کرپشن مقدمات کی تحقیقات مکمل

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شریف برادران کیخلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں ، حکم امتناعی کے خاتمے کے بعد منظر عام پر لایا جائے گا ۔ نیب حکام نے بتایا کہ پندرہ سال پرانے مقدمات کی تحقیقات نیب کے تحقیقاتی افسران نے مکمل کرکے رپورٹ چیئرمین کو ارسال کردی ہے تاہم لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث یہ تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جاسکتی ۔ نواز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سابقہ دور حکومت میں ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیاں کیں تھیں سیاسی ورکروں کو حساس ادارے میں بھرتی کرنے پر اپنے ہی بنائے ہوئے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تھی جلد نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف رائے ونڈ روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں یہ مقدمات پندرہ سال پرانے ہیں چیئرمین نیب نے عہدہسنبھالتے ہی نیب افسران کو حکم دیا تھا کہ سال دو ہزار سے قبل یا پندرہ سال پرانے مقدمات کی تحقیقات اکتیس دسمبر 2015ءتک مکمل کرکے رپورٹ بھجوائی جائے نیب افسران نے یہ تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ چیئرمین کو بھجوادی تھی لیکن عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کے باعث یہ تحقیقات کو منظر عام پر نہیں لایا جاسکا نیب حکام نے حکم امتناعی واپس لینے بارے کوئی سرگرمی نہیں دکھائی



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…