لاہور(نیوز ڈیسک) احتجاج ، احتجاج ، ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ، توڑ پھوڑ ، سرکاری املاک کا نقصان تو جیسے وبا کی شکل اختیار کر گیا۔ کچھ ایسا ہی ہوا سمن آباد میں ، سمن آباد لاہور کا معروف علاقہ ، رہائشیوں نے مظاہرہ تو کیا ، اپنا حق مانگنے کی بجائے پہلے ٹائر جلائے اور ٹریفک کے بہاؤ کو روکا۔ شہری اذیت کا شکار ، اس کے بعد جب سرکاری املاک کو توڑنا شروع کیا تو کچھ نوجوانوں نے اپنا غصہ سڑک پر موجود ہر چیز پر نکال دیا۔ کوئی حفاظتی چارد توڑتا رہا تو کوئی لوہے کے راڈوں سے توڑ پھوڑ کرتا رہا ، مظاہرین نے اپنا غصہ تو نکل لیا لیکن نقصان ہوا تو اس منصوبے کا جو عوام کے اپنی مفاد میں ہے ، لیکن مظاہرین ماننے کو تیار ہی نہیں اور اپنی ضد پر قائم ہیں۔ مظاہرہ تو تھا زمین کا معاوضہ کم ملنے پر لیکن غصہ نکلا اس حفاظتی چادر پر جو شہریوں کے لئے ان ہی کی حفاظت کے لئے لگائی گئی تھیں۔ پولیس پہنچی اور ایک کمیٹی بنا دی کہ مسئلہ حل کرائیں گے۔