نیو یارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطی میں دشمنی کاخاتمہ اور ہم آہنگی کافروغ چاہتاہے، خطے کے ملکوں میں کشیدگی کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل کے مباحثے میں اظہارخیال۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مصالحتی کوششیں کیں، مغربی ایشیا میں افراتفری ختم کر کے ہی علاقے میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا وزیراعظم نوازشریف خطے میں ہم آہنگی کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان مشرق وسطی میں دشمنی کا خاتمہ اور ہم آہنگی کا فروغ چاہتاہے۔ او آئی سی خطے میں تنازعات کے خاتمے، پائیدار امن کیلیے کردار ادا کرسکتی ہے۔