اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کی کرپشن کیخلاف ریٹنگ 3 درجے بہتر ہوئی ،ٹرانسپیرنسی

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی آئی ہے،کرپشن کےخلاف ریٹنگ 3 درجے کی بہتری ،پاکستان سارک ممالک میں ریٹنگ بہترکرنےوالا واحد ملک بن گیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مختلف ممالک میں کرپشن سےمتعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی،دنیا بھر میں کرپشن کی شرح کا جائرہ لینے والے عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان 2015ءکے سی پی آئی انڈکس میں سارک کے 5 ملکوں میں رینکنگ بہتر کرنے والا واحد ملک رہا۔رپورٹ کے مطابق سال 2014 ءکے مقابلے میں 2015 ء میں کرپشن کے خلاف کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی رینکنگ میں 3 درجے بہتری آئی اور صفر سے 100 کے پیمانے پر اس کی درجہ بندی 30 نمبر پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق 5 سارک ملکوں میں سے پاکستان وہ واحد ملک ہے، جس نے سی پی آئی اسکور بہتر کیا۔کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں صفر کا مطلب کرپٹ ترین ملک اور 100 کا مطلب شفاف ترین ملک ہے،پاکستان کی کرپشن کیخلاف کارکردگی مزیدبہترہونی چاہیے تھی، کرپشن کےخلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کرکے رینکنگ مزید بہتر کی جاسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق صفرسےسوکے اسکیل پر 168ممالک میں دوتہائی کااسکور50سےکم رہا،کرپشن کےخلاف ڈنمارک کی ریٹنگ مسلسل دوسرےبرس پہلے نمبرپررہی ،شمالی کوریااورصومالیہ کی ریٹنگ سب سےبدتررہی، کرپشن کیخلاف لیبیا ، آسٹریلیا،برازیل،اسپین اورترکی کی ریٹنگ کم ہوئی ،برطانیہ،یونان اورسی نیگال کی ریٹنگ میں غیرمعمولی بہتری آئی۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ہر سال 168 ممالک میں کرپشن کیخلاف جاری کوششوں اور ان کے نتائج پر مشتمل رپورٹ جاری کرتی ہے



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…