لاہور/نئی دہلی (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھارت میں حضرت نظام الدین اولیاءکے عرس میں شرکت کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے نئی دہلی میں واقع حضرت نظام الدین اولیاءکے عرس میں شرکت کا فیصلہ منسوخ کردیاہے۔نئی دہلی میںواقع درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءکے خادم اعلیٰ طاہر نظامی نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو گزشتہ ماہ 20نومبر کو عرس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔طاہر نظامی نے بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابتدا میں عرس میں شرکت کی دعوت پر شہبازشریف کا ردعمل مثبت تھا تاہم اب ایسا محسوس ہوتاہے کہ وہ اس عرس میں شریک نہیں ہوں گے۔تاہم اس بارے میں پنجاب حکومت کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیاہے ۔