اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردانہ حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے پر افغان حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کو ثبوت فراہم کر دیئے ہیں، اب ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا کہ دہشت گردوں کے ہینڈلر افغانستان سرزمین سے ہدایات دے رہے تھے جبکہ حملے میں افغان مواصلاتی نظام اور نیٹ ورک بھی استعمال کیا گیا۔ افغان حکومت سے حملے کے مجرموں کے خلاف کارروائی کیلئے کہہ دیا ہے۔یاد رہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں 20افراد شہید ہوگئے تھے۔