اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے لاہور کے حلقہ این اے 125 کے ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 125 میں دھاندلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کو حلقے کے تمام 265 پولنگ سٹیشنوں میں کاﺅنٹر فائل اور انگوٹھوں کی نادرا سے تصدیق کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے نادرا کو ووٹوں کی تصدیق کی رپورٹ تین ماہ میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ انگوٹھوں کی تصدیق کا خرچ پی ٹی آئی کے امیدوار حامد خان اٹھائیں گے۔ عدالت نے انگوٹھوں کی تصدیق کا حکم سناتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔