اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف پورے پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں،چاہئے وہ کوئی بھی میدان ہو۔ سوشل میڈیا پر بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف ٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف وہ واحد سپہ سالار ہیں جنہوں نے عوام نے اس حد تک مقبولیت حاصل کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ان کے فیصلوں پر بھی عوام نے خوب سراہا۔شاہراہوں پر لگے بل بورڈ زہوں یا پھر کوئی ٹرک آرٹ، کوئی پینٹنگ ہو یا ہو سماجی رابطے پر پسندیدہ شخصیت کا مقابلہ ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہر فہرست میں ہی ٹاپ پر ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی عوام میں مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ ہزاروں لوگوں نے ان کی تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بطور ڈسپلے لگا رکھا ہے اور ان سے منسوب ج±ملے بھی شوق سے لکھے جاتے ہیں۔حال ہی میں ان کی جانب سے اپنی مدت ملازمت میں توسیع سے انکار پر ان کی عزت و وقار میں بھی اضافہ ہوا ہے اور تمام حلقوں کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے۔