اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے (ن) لیگ کے سینئر راہنما دانیال عزیز کے خلاف تحریک انصاف کے امیدوار طارق انیس کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کے روز مقدمے کی سماعت کی ۔اس دوران دانیال عزیز پیش ہوئے مگر ان کے مخالف امیدوار طارق انیس عدالت میں نہیں آئے جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار طارق انیس نے دانیال عزیز کو مبینہ طور پر دوہری شہریت کا حامل قرار دے کر ان کو نااہل قرار دینے کی استدعا کر رکھی تھی تاہم عدالت نے درخواست خارج کر دی ۔