اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

افتخار چودھری کو بلٹ پروف گاڑی فراہمی، وفاقی حکومت سے جواب طلب

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے 24 گھنٹوں میں جواب طلب کیا ہے عدالت نے یہ جواب ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی درخواست پر طلب کیا ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کے روز مقدمے کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار ذاتی طور پر پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس کو تین سینئر وکلاء کے کہنے پر بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی ہے حالانکہ آئینی اور قانونی طور پر یہ گاڑی رکھنے کے مجاز نہیں ہیں ویسے بھی اب وہ سیاست میں آ چکے ہیں اور ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بھی ہیں اس لئے بطور سابق چیف جسٹس کے ان کو مراعات اور اس طرح کی گاڑی دیئے جانا خلاف قانون ہے ۔ گاڑی واپس لئے جانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔اس دوران عدالت میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ گاڑی دینے کا حکم دیا تھا اور عدالت کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل بھی زیر التواء ہے اس پر عدالت نے اس انٹرا کورٹ اپیل کا سٹیٹس بھی طلب کیا ہے اور سماعت آج بدھ کو ملتوی کرتے ہوئے وفاقی وزارت قانون و انصاف سے جواب طلب کیا ہے ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…