اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 31جنوری تک چھٹیاں ، بچہ پارٹی خوش

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں میں 31جنوری تک چھٹیاں کردیں، بچہ پارٹی خوش ہو گئی۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول31 جنوری تک بند رہیں گے جب کہ اسکول بند رکھنے کا فیصلہ شدید سردی کے باعث کیا گیا۔ ای ڈی او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ والدین کی جانب سے بھی اسکول میں چھٹیاں دینے کی اپیل کی گئی تھی اس لیے طلبہ و طالبات کوشدید سردی سیمحفوظ رکھنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے مطابق سکول بند کرنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح مشاورت میں صوبے میں جاری شدید سردی کی لہر کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق گزشتہ چار پانچ دنوں سے سکولوں میں حاضری انتہائی کم رہی۔ رات گئے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے حوالے سے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے سکولز بند کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں آخری سیشن چل رہے ہیں اور چھٹیوں سے بچوں کا تعلیمی نقصان ہو گا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…