اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کوافغان امن مذاکرات کی حمایت نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے، اشرف غنی

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مذاکرات کی حمایت نہ کرنے والے گروپوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، آئندہ دو ماہ ہمارے لئے بہت اہم ہیں، اگر اپریل تک طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع نہ ہوئے تو تصادم میں تیزی آئے گی جس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے کیونکہ ’یہ مسائل، ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ان کا حل صرف ایک ملک میں طاقت کا استعمال نہیں ہے۔ عالمی برادری کو یہ سمجھنا ہوگا کہ افغانستان میں جاری لڑائی دنیا بھر میں ہونے والی بڑی جنگ کا ایک حصہ ہے جو پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔ پاکستان کو بھی ان گروپوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے جو مذاکرات کی حمایت نہیں کرتے۔افغان صدر کا کہنا تھا کہ داعش کی جڑیں افغانستان میں نہیں ہیں، ان کی درندگی کی وجہ سے افغان عوام ان سے دور ہو گئی ہے، داعش کے دہشت گرد غلط لوگوں کے مدمقابل آئے ہیں،افغان عوام ان سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی اس شدت پسند تنظیم کو ’دفن‘ کردیں گے



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…