نئی دہلی(نیوز ڈیسک) فرانس کے صدر فرانسواولاندبھارت کارخ کرتے ہی بھارتی بولنے لگے، فرانس سے چلے توکہا پاکستان پٹھانکوٹ حملے کے ذمے داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لائے۔بھارت پہنچ کر انھوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ بھارت کے ساتھ مل کرلڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔ فرانسواولاند بھارت کے3 روزہ دورے پرہیں۔ چندی گڑھ میں انھوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کیساتھ انڈیا، فرانس بزنس سمٹ میں شرکت کی۔ فرانسیسی صدراور بھارتی وزیر اعظم کی موجودگی میں بھارتی اورفرانسیسی کمپنیوں کے درمیان16 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔بھارتی میڈیاکے مطابق فرانسیسی صدرفرانس واولاند کا کہناہے کہ بھارت پاکستان سے پٹھانکوٹ حملہ آوروںکیخلاف اقدامات کرنے کے مطالبے میں حق بجانب ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مددفراہم کرنے کیلئے فرانس اوربھارت کے درمیان جدید جنگی لڑاکا طیاروں کے معاہدے پربات چیت بھی متوقع ہے