نیویارک (نیوزڈیسک)اتوار سے نیویارک میں موجود آصف زرداری نے شدید برفباری اور طوفان کے باعث واشنگٹن کا دورہ پیر تک ملتوی کر دیا ہے۔ برفانی طوفان کے واشنگٹن سے ٹکرانے کے امکانات ہیں۔ لگژری فورسیزن ہوٹل میں مقیم زرداری نے جمعہ کے روز ٹرین کے ذریعے واشنگٹن جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق بلاول اور شیری رحمن بھی واشنگٹن پہنچیں گے۔ واشنگٹن میں بعدازاں بختاور اور آصفہ کے پہنچنے کا امکان ہے