کوئٹہ(نیو زڈیسک)بلوچستان کے علاقے آواران میں ایف سی اوردہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک نوجوان شہیداور2زخمی جبکہ کارروائی کے دوران 6دہشتگردبھی ہلاک ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اواران کے علاقے مشکے میں ایف سی کے جوان دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران آمناسامناہوگیا،سیکورٹی فورسزاوردہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک ایف سی اہلکارشہیداور2زخمی ہوگئے ،زخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ جھڑپ کے دوران چھ دہشتگردبھی مارے گئے اوران سے بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمدہوا۔