اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر بدھ کی صبح مسلح شدت پسندوں کے حملے میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ فوج کے آپریشن میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقعے پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔وزیراعظم نے چارسدہ حملے کے بعد آرمی چیف کو ٹیلی فون کر کے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے ساتھ جنگ میں ہمارے ساتھ ہے۔انھوں نے علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے حملے کے بعد فوج کے فوری ردِ عمل کی تعریف کی۔