اسلام آباد(نیوزڈیسک) باچاخان یونیورسٹی پرحملے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس میں لیفٹینٹ جنرل عاصم باجوہ کے اس انکشاف کے بعد کہ دہشتگردوں کے زیراستعمال موبائل فون استعمال کرنے کی لیڈمل گئی ہے جس پراب موبائل کمپنیوں میں ایک خوف کی لہردوڑگئی ہے کہ اگردہشتگردوں نے مبینہ طورپران کی کمپنی کی سروس استعمال کی تواس پرپاکستانی عوام کااعتماد اٹھ جائے گااورایسی کمپنی جس کی سمزاستعمال کی گئی جوکہ بائیومیٹرک نہ ہوئی تواس کے خلاف سخت ایکشن بھی لیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق دہشتگردی میں موبائل فون کے استعمال کرنے کے انکشاف کے بعد موبائل فون کمپنیوں کےلئے ایک نئی مشکل کھڑی ہوگئی ہے ۔اب عوام کوبھی اس انکشاف کاانتظارہے کہ کون سی موبائل فون کی سروس باچاخان یونیورسٹی میں حملہ کرنے والے دہشتگردوں نے استعمال کی ۔