ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

وزیرعظم نواز شریف اور آ رمی چیف جنرل را حیل سے ایرانی وزیر دفاع کی ملا قات

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (نیو زڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں استحکام چاہتاہے جس کے لیے مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ،پاکستا ن سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہتا ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے منگل کے روز تہران پہنچنے پر ائرپورٹ پر ایرانی وزیر دفاع سرداد دیگان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس سے قبل ایرانی وزیردفاع نے وزیرعظم نواز شریف اور پاکستانی وفد کا تہران پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا ہے ایرانی وزیر دفاع اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات 15منٹ تک جاری رہی جس میں وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور معاون خصوصی طارق فاطمی و دیگر بھی موجود تھے ،ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور سعودی عرب ا ور ایران کے درمیان کشیدگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ،اس موقع پر وزیراعظم نوا ز شریف کا کہنا تھا پاکستان ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سنجیدگی سے کوششیں کر رہا ہے ، ہم خطے میں ااستحکام کے خواہاں ہیں اور امن کے لیے مسلم امہ کا اتحاد وقت کہ اہم ضرورت ہے ، اس موقع پر ایرانی وزیردفاع سرداد دیگان کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں ،وزیراعظم کا اس حوالے سے دورہ ایران انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،پاکستان کی کوششوں سے عالم اسلام کو فائدہ ہو گا،امید ہے دونوں ممالک کے سربران کے درمیان ہونے والی ملاقات کے نتائج مفید ثابت ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…