تہران(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف ایران سعودی عرب کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششوں کے دوسرے مرحلے میں ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمرا ہ ہیں۔تہران ایئرپورٹ پر وزیراعظم نوازشریف اور ان کے وفد کا شاندارستقبال کیا گیا، ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان نے استقبال کیا۔وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ ایران سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستانی قیادت کی کوششوں کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف ایرانی صدر حسن روحانی سے تبادلہ خیال کرینگے۔پاکستان کی قیادت نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان خلیج کم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے،گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریاض میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی۔ملاقات میں پاکستان کی جانب سے دو نوں اسلامی ملکوں کے درمیان خلیج وسیع ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا،سعودی فرمانروا اور پاکستانی قیادت کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے مشترکا اعلامیہ میں کہا گیا ہیکہ وزیر اعظم نواز شریف نے تنازع کے جلد سے جلد پرامن انداز میں حل ہونے پر زور دیا اور کہا کہ صرف بات چیت کا رستہ کھلا رہنے سے ہی معاملہ حل ہوگا۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھی پاکستانی قیادت کی جانب سے مصالحت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بھی پر امن حل کا خواہاں ہے، اور ان کے ملک نے ہمیشہ اسلامی ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ کی کوششیں کیں۔پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان سعودی عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا،اس سے پہلے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور ا?رمی چیف جنرل راحیل شریف کے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل تہران پہنچ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سنت یہ بھی ہے
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا



















































