اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 کے ووٹ نادرا کو تصدیق کیلئے بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سے متعلق انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے این اے 110 میں نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل پر آنے والے تمام اخراجات مخالف امیدوار سے وصول کئے جائیں اور تصدیقی رپورٹ تین ماہ میں پیش کی جائے۔ خواجہ آصف کے وکیل نے ریکارڈ نادرا کو بھجوانے کی مخالفت کر دی جس پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ آپ خوفزدہ کیوں ہیں؟