منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اسدروف کوصفائی پیش کرنے کیلئے آخری ڈیڈلائن دیدی

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)آئی پی ایل فکسنگ کیس میں بھارتی بورڈ نے پاکستانی امپائر اسد رو¿ف کو صفائی پیش کرنے کیلئے آخری ڈیڈ لائن دے دی، 9 فروری تک انھیں خود پر عائد الزامات کا جواب دینا ہوگا، 12 کو ڈسپلنری کمیٹی ان کے خلاف فیصلہ سنا دے گی، اسد کی جانب سے کسی دوسرے افسر سے نئی انکوائری کرانے کی درخواست مسترد کردی گئی۔یاد رہے کہ 2013 کے آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل کے بعد اسد رو¿ف کے ایک ماڈل گرل کے ساتھ تعلقات اورفکسرز سے روابط کی رپورٹس منظر عام پر آئی تھیں، ان کا نام اس کیس میں پولیس کی جانب سے پیش کی جانے والی چارج شیٹ میں بھی موجود ہے۔بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی نے اسد کو 18 جنوری تک خود پر عائد الزامات پر جواب دینے کو کہا تھا مگرانھوں نے جواب بھیجا کہ منصفانہ انکوائری ہوئی ہی نہیں، اس لیے کسی اور افسر سے تحقیقات کرائیں جائیں۔ جسے بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی نے مسترد کرتے ہوئے انھیں 9 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ ان کے حوالے سے فیصلہ 12 فروری کو سنا دیا جائے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…