برلن(نیوزڈیسک)جرمنی کے ایک دیہات میں تارکینِ وطن مردوں کو سوئمنگ پولز میں جانے سے منع کر دیا ہے جس کی وجہ ان کی جانب سے خواتین کو ہراساں کیے جانے کی شکایات ہیں۔بورنہیم کے سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ پناہ کی تلاش میں آنے والوں کے کیمپ میں موجود مرد جب تک یہ پیغام سمجھ نہ لیں کہ اس قسم کا رویہ قابلِ برداشت نہیں۔ عوامی رائے کے جائزہ کے لیے کیے جانے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے عوامی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں