ریاض (نیوزڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ کے حالات کے باعث امت مسلمہ مجموعی طورپر کمزور ہورہی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جنرل راحیل شریف نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع سے اہم ملاقات کے دوران یہ بات کہی ۔سعودی عرب میں ہونیوالی اس ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہاکہ ایران اور سعودی عرب کو آپس میں رابطے بڑھانے چاہئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے سعودی عرب پر اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو آپس میں بیٹھ کر حل کرنا چاہیے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کے دورے پر ہیں جس کے بعد ایران روانہ ہوں گے ۔دونوں ملکوں کے مختصر دورے کا مقصد سعودی عرب اور ایران میں پائی جانے والی کشیدگی کو ختم کراناہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی بوری کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
سنت یہ بھی ہے
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
کن کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
-
سونا سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
صنف تبدیل کرنے والی انایا بنگر کو خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ،اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
-
ایپل نے آئی فون لانچ ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا



















































