ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب میں پاکستانی اورسعودی حکام میں مذاکرات کاپہلادورختم

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایران سعودی عرب کشیدگی ختم کرانے کیلئے اس وقت سعودی عرب میں ہیں اوراس دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کوسعودی عرب کی طرف سے عشائیہ بھی دیاگیاجبکہ اس سے قبل پاکستانی وفد کاسعودی رہنماوں سے مذاکرات کا ایک اور دور ہوا۔دوسرے دور کے مذاکرات میں پاکستانی وفد میں طارق فاطمی، سعودی عرب میں پاکستانی سفیرمنظور الحق اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد بھی موجود تھے۔ سعودی رہنماوں میں فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ عادل الجبیر اور شاہی خاندان کے دوسرے افراد شریک ہو ئے۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے دور کے بعد طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ یہ دور بھی کامیاب رہا۔ طارق فاطمی نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب کی طرح ایران بھی پاکستانی کوششوں کی حمایت کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ دو اسلامی ممالک کے درمیان تنازع خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔جبکہ انتہائی معتبرذرائع کے بتایاہے کہ پاکستان نے سعودی رہنماﺅں پرزوردیاکہ اگرسعودی عرب اورایران نے کشیدگی ختم نہ کی توپھرخطے میں امن کوخطرہ ہوگاجس کانقصان مسلمانوں کوہوگااس لئے دونوں ممالک باہمی مذاکرات کے ذریعے معاملے کوختم کریں اورپاکستان اس بارے میں اپناکرداراداکرے گاکہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات معمول پرآجائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…