منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب نے امریکا میں زمینیں خریدنی شروع کر دیں

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سعودی حکومت نے ایک انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے امریکی ریاست کیلیفورنیا اور ایریزونا کے کئی علاقوں میں ہزاروں ایکڑ زمین خرید لیں۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب امریکا کے جنوب مغربی علاقے میں بڑے پیمانے پر زمین کی خریداری کر رہا ہے، جس پر اگائی جانے والی فصلیں سعودی عرب بھیجی جا رہی ہیں۔سعودی حکومت کے انوکھے فیصلے سے متعلق یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب نے اپنے ہاں پانی کی بچت کرنے کے لئے امریکا میں فصلیں اگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ پرائیویٹ سعودی کمپنی فونڈو مونٹے کیلیفورنیا کے مطابق اس نے ریاست کیلیفورنیا میں اس کمپنی نے کولوراڈو دریا کے ساتھ 1790 ایکڑ زرعی زمین کی خریداری کی ہے۔دوسری طرف سعودی عرب کے اس اقدام پر امریکی ریاستوں میں موجود مقامی کسانوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا میں فصلیں اگا کر اپنے ملک بھیج رہا ہے، یہ ملک صرف فصلیں ہی نہیں بلکہ امریکا کا پانی سعودی عرب لیجایا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جن علاقوں میں سعودی عرب نے زمینیں خریدی ہیں وہاں پانی کی کمی ہوتی جا رہی ہے اور مقامی لوگوں کو پانی نکالنے کے لئے پہلے سے زیادہ گہرائی تک کھدائی کرنا پڑ رہی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…