اسلام آباد(نیوز دیسک)نواب اکبر بگٹی کے بیٹے نےمشرف کی بریت کا فیصلہ چیلنج کرنیکا اعلان کردیا۔جمیل بگٹی کے وکیل سہیل راجپوت کا عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم عدالتی فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں اور فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔یاد رہے کہ بلوچستان کے اہم رہنما نواب اکبر خان بگٹی 26 اگست 2006 کو کوہلو میں پرویز مشرف کے حکم پر کیے جانے والے ایک کریک ڈاو¿ن میں اس وقت ہلاک ہوگئے تھے، جب وہ ایک غار میں پناہ لیے ہوئے تھے۔