منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت :یونیورسٹی سے نکالے جانے پر دلت اسکالر نے خود کشی کر لی

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیو زڈیسک) بھارت میں ذات پات کا فرق انسانی زندگیاں نگلنے لگا ، حیدر آباد یونیورسٹی سے نکالے جانے والے دلت اسکالر نے خود کشی کر لی۔بھارت میں عدم برداشت ، انتہا پسندی اور ذات پات کے فرق کا ناسور بھیانک قاتل بن گیا۔ بہترین مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجانے والے نوجوان اس کی بھینٹ چڑھنے لگے، حیدر آباد میں پی ایچ ڈی کے 25 سالہ دلت طالبعلم نے یونیورسٹی سے نکالے جانے پر خود کشی کر لی۔پچیس سالہ روہیت حیدر آباد یونیورسٹی سے سائنس ٹیکنالوجی اینڈ سوسائٹی اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کر رہا تھا۔ گزشتہ سال اگست میں دو طالبعلم گروپ میں جھگڑے میں ملوث ہونے پر روہیت اور پانچ دیگر طالبعلموں کو یونیورسٹی سے نکالا گیا تھا۔چاروں نوجوان گزشتہ دو ہفتوں سے بھوک ہڑتال پر تھے، نوجوان کی خود کشی کے خلاف طلباء احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔اس سے پہلے بھی ایک دلت خاندان کے گھرکو آگ لگانے اور بھارتی وزیر کی جانب سے اس ذات کو کتے سے تشبیہ دی جا چکی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…