اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میںمارگٹ ایف سی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے میں 6اہلکار شہید جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی ویکے مطابق کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں واقع ایف سی چیک پوسٹ کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔دہشتگرد حملے میں 6ایف سی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔