ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی عرب اور ایران کے ’مصالحتی مشن‘ پر روانہ

datetime 18  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف ایران اور سعودی عرب کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پیر کو ’مصالحتی مشن‘ پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔پاکستانی دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق اپنے اس دورے کے دوران وہ منگل 19 جنوری کو ایران بھی جائیں گے اور دونوں ممالک کے دورے کے دوران اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہوگا۔اس سے قبل پاکستان نے کہا تھا وہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں عدم مداخلت کے اصول پر کاربند رہنا چاہتا ہے اور وقت آنے پر اپنا کردار ادا کرے گا۔اتوار کو جاری ہونے والے بیان میں دفترِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان کے ایران اور سعودی عرب کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی گہرے برادرانہ تعلقات ہیں اور اسے ان دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش ہے۔دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف چاہتے ہیں کہ دونوں ملک اپنے باہمی اختلافات کو اس مشکل وقت میں امتِ مسلمہ کے اتحاد کی خاطر پرامن طریقے سے حل کریں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے رکن ممالک میں برادرانہ تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔نواز شریف کے ساتھ پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے پاکستانی وزیرِ اعظم سعودی عرب اور ایران کے دوروں کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان ایک طویل عرصے سے سعودی عرب کا اتحادی ہے اور حال ہی میں سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔نواز شریف کے ساتھ پاکستان کی برّی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر جا رہے ہیں۔سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان السعود نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران بھی وزیرِ اعظم نواز شریف کے علاوہ جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جنرل راحیل نے اس موقع پر سعودی وزیرِ دفاع کو بتایا تھا کہ پاکستان خلیجی ریاستوں کی سلامتی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ایران اور سعودی عرب کے تعلقات حال ہی میں اس وقت کشیدہ ہوئے جب سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمر باقر النمر کو سزائے موت دی گئی۔اس سزائے موت کے بعد ایران میں شدید ردعمل سامنے آیا اور سعودی سفارتخانے پر مظاہرین نے حملہ بھی کیا۔اس حملے کے بعد سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…